ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

درجہ حرارت میں اضافہ: ملک کے جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی

ٓاسلام آباد،25اپریل (پی پی آئی) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 26 اپریل سے یکم مئی کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں بشمول سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔اسی طرح 27 سے 30 اپریل کے دوران ملک کے بالائی علاقوں، جن میں وسطی/بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں، دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہو سکتا ہے۔ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے امکانات ہیں۔ ان علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پرژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی حصے میں شدید گرمی کی لہر رہی۔ بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہوئی جبکہ استور میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی، جیکب آباد 46 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دادو، تربت، لاڑکانہ اور مٹھی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ہفتہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کے امکانات ہیں۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں شدید گرم اور خشک موسم رہے گا اور دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہو سکتا ہے۔خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، کرم اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔