ایبٹ آباد گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج میں سالانہ آرٹ نمائش منعقد، طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار اظہار

ایبٹ آباد،24اپریل (پی پی آئی)ایبٹ آباد کے گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج میں منعقدہ سالانہ آرٹ نمائش 2025 نے طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو خوبصورتی سے اجاگر کیا۔ اس نمائش میں بین الاقوامی معیار کے تخلیقی آرٹ نے شرکاکی توجہ حاصل کی۔ڈائریکٹر ایجوکیشن ہزارہ ریجن فضل کریم، ڈپٹی ڈائریکٹر یاسر ارشد، رجسٹرار اختر اقبال اور پرنسپل طیبہ صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے لیے مزید سہولیات کی فراہمی کا وعدہ کیا۔ انہوں نے طالبات کو کرائے کی عمارت سے سرکاری جگہ پر منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔پرنسپل طیبہ صدیقی نے ایبٹ آباد کی سیاسی قیادت اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ طالبات کو سرکاری عمارت میں جگہ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں کئی سرکاری عمارات خالی ہیں جبکہ طالبات کو کرائے کی عمارتوں میں محدود سہولتوں کے ساتھ رکھا جا رہا ہے۔آرٹ اینڈ ڈیکوریشن ایگزبیشن نے شرکاکو پائن کون آرٹ، آرٹیفیشل نیوز پیپر، چارکول ڈرائنگ، ویسٹ میٹریل ڈیکوریشن پیسز، ری سائیکل کپڑوں سے بنے آرٹ ورک اور شیشے کے کام سے متاثر کیا۔ طالبات نے آیات قرآنی اور اسمائے مقدسہ کے موضوعات پر کام کر کے اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن اور دیگر معززین کی موجودگی نے تقریب کی رونق کو بڑھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں نہ صرف تعلیم دی جا رہی ہے بلکہ بچوں کا مائنڈ سیٹ بھی تیار کیا جا رہا ہے۔نمائش میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز وہ پینٹنگز بنیں جن کے ذریعے طالبات نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ کلاتھ ری سائیکلنگ کے ذریعے بنائی گئی ڈیکوریشن آئٹمز کو صوبائی سطح پر پذیرائی ملی، جس نے ثابت کیا کہ یہ نمائش ٹیلنٹ کا جشن تھی۔یہ ایگزبیشن طالبات کی محنت کا منہ بولتا ثبوت تھی اور یہ پیغام دیا کہ اگر موقع ملے تو نوجوان کسی بھی شعبہ میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خواتین کے لیے ڈیجیٹل دنیا کے مواقع

Thu Apr 24 , 2025
اسلام آباد،24اپریل (پی پی آئی) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ یو ایس ایف خواتین، اسٹارٹ اپس، اور فری لانسرز کو ڈیجیٹل دنیا سے منسلک کرنے میں معاونت کر رہا ہے۔ یو ایس ایف نے اب تک 161 منصوبے مکمل کیے ہیں جن […]