کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خواتین کے لیے ڈیجیٹل دنیا کے مواقع

اسلام آباد،24اپریل (پی پی آئی) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ یو ایس ایف خواتین، اسٹارٹ اپس، اور فری لانسرز کو ڈیجیٹل دنیا سے منسلک کرنے میں معاونت کر رہا ہے۔ یو ایس ایف نے اب تک 161 منصوبے مکمل کیے ہیں جن کے ذریعے 37 ملین افراد کو ڈیجیٹل سروسز فراہم کی گئی ہیں۔یو ایس ایف کے زیر اہتمام آئی سی ٹی خواتین کے دن پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو ایس ایف کے کردار کو آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم قرار دیا۔اس موقع پر شزہ فاطمہ نے بتایا کہ اس سال یو ایس ایف کو 23 ارب روپے کا بجٹ دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ “اسمارٹ فونز فار آل” پالیسی کے آخری مراحل میں ہے اور انٹرنیٹ کی سہولت ہر گھر تک پہنچانے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ اور اسمارٹ فونز خواتین کو تعلیم اور ڈیجیٹل اسکلز کے حصول میں مددگار ثابت ہوں گے۔تقریب میں ڈی جی اسکلز پروگرام کے تحت 45 لاکھ افراد کو آن لائن فری لانسنگ ٹریننگ دینے کا بھی تذکرہ کیا گیا۔ شزہ فاطمہ نے کہا کہ وزارت آئی ٹی خواتین کو ہر سطح پر سپورٹ کرتی ہے اور برابری کا ماحول پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔شزہ فاطمہ نے معاشرے میں خواتین کے ساتھ رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کو بنیاد بنا کر خواتین کو پیچھے رکھنے والے اپنے رویے پر نظر ثانی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے۔تقریب میں یو ایس ایف کے چیف ایگزیکٹو چوہدری مدثر نوید نے بتایا کہ چاروں صوبوں کے 20 اضلاع کے لیے 16 نئے منصوبوں کے ٹینڈرز جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس تقریب میں وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، یو ایس ایف کے سینئر حکام، پارلیمانی سیکریٹری سبین غوری اور رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے بھی شرکت کی۔