سندھ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور مہم جاری

کراچی،26اپریل (پی پی آئی)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف شروع کی گئی خصوصی مہم پوری قوت اور مستقل مزاجی کے ساتھ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی، شہریوں کا تحفظ، اور قانون کی بالا دستی حکومت سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹریفک کی بدانتظامی، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا، کم عمر ڈرائیورز اور دیگر عوامل شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا اور قانون شکنی کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔سینئر وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت سندھ اس مہم کو وقتی نہیں بلکہ ایک مستقل اصلاحی تحریک بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کا حصہ بنیں، قانون پر عمل کریں، اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں کہ وہ ذمہ دار شہری بنیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلوچستان کے شہر ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

Sat Apr 26 , 2025
 ژوب،26اپریل (پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع ڑوب میں 2 اعشاریہ 8 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.8 اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز سے […]