شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد جاری، وی آئی پی بلاک کی تیاری

کراچی،26اپریل (پی پی آئی) ناردرن بائی پاس پر قائم سب سے بڑی مویشی منڈی مکمل فنکشنل ہونے کے ساتویں روز بھی قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور ملک کے دور دراز علاقوں سے قربانی کے جانور منڈی پہنچ رہے ہیں۔ مویشی دوست منڈی کی مزید رونقیں بھی جلد بحال ہونے والی ہیں، اور وی وی آئی پی بلاکس کی تیاریاں بھی آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ اس کے باعث شہری خوبصورت جانوروں کی تلاش میں منڈی کے چکر لگا رہے ہیں۔منڈی میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ شہری من پسند جانور اپنی پسندیدہ قیمتوں پر خرید کر گھر لے جا رہے ہیں۔ بیوپاری کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین من وزنی جانور کی قیمت 5 لاکھ روپے ہے، جبکہ شہری بھاؤ تول کرتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔آئندہ چند روز میں بڑی تعداد میں جانور ناردرن بائی پاس منڈی پہنچ جائیں گے، جو ملک کے مختلف علاقوں سے کراچی کی جانب سفر میں ہیں۔