ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب آرٹس کونسل اور گندھارا ریسورس سینٹر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

راولپنڈی،26اپریل (پی پی آئی)پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی اور سینٹر فار کلچر اینڈ ڈیویلپمنٹ گندھارا ریسورس سینٹر پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس معاہدے کا مقصد ثقافتی، فنونِ لطیفہ، تحقیق اور تربیت کے شعبوں میں مشترکہ کاوشوں کو فروغ دینا ہے۔اس یادداشت کے تحت دونوں ادارے پاکستان کے ثقافتی ورثے کو نمایاں کریں گے اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں گے۔ یہ اشتراک مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے کا ذریعہ بنے گا۔تقریب میں پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے ڈائریکٹر سجاد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شکور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرفراز خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار علی، اور گندھارا ریسورس سینٹر پاکستان کی ڈائریکٹر سارہ محمود سمیت دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔ دونوں اداروں نے اس معاہدے کو فن و ثقافت کی ترویج کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔مفاہمتی یادداشت کے تحت ورکشاپس، سیمینارز، ثقافتی میلوں، آرٹ ایگزیبیشنز اور دیگر تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کا مقصد دونوں اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور وسائل کو بروئے کار لا کر باہمی مفادات کو فروغ دینا ہے۔یہ معاہدہ دونوں اداروں کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ فن، ثقافت اور ترقی کے شعبوں میں پاکستان کو مزید آگے بڑھائیں گے۔