ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان پیپلز پارٹی کی مودی حکومت کی اشتعال انگیزی کی مذمت

کراچی،26اپریل (پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے مودی حکومت کی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بھارت کو پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے اس بیان کو پاکستانی عوام کے جذبات کی عکاسی قرار دیا، جس میں مودی حکومت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تنبیہ کی گئی۔شازیہ مری نے میڈیا سیل بلاول ہاوَس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مودی حکومت پہلگام واقعے کے بہانے اپنی کمزوریاں چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی نے بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزامات عائد کیے اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا اعلان کیا، جو ایک ظالمانہ اقدام ہے۔انہوں نے مودی حکومت کے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار اور ذمہ دار جوہری ملک ہے اور بھارت کو اپنی فوج کا آڈٹ کرنا چاہیے جو کشمیر میں موجود ہے۔ شازیہ مری نے یاد دلایا کہ پاکستان دہشتگردی سے شدید متاثر ہوا ہے، جہاں 90 ہزار پاکستانی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔شازیہ مری نے بھارتی میڈیا پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ پہلگام واقعے پر مودی حکومت کا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی سکھر جلسے میں کی گئی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین کی پاسداری کرنے والی جماعت ہے اور سی سی آئی کے اجلاس کا انعقاد آئینی تقاضا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی متنازع نہری منصوبے کے خلاف احتجاج کرتی رہی ہے اور ہر آواز کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ باہمی رضامندی کے بغیر کوئی منصوبہ نہیں بنایا جائے گا اور آئین کی پاسداری کی جائے گی۔