ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آرٹ لین گیلری، پورٹ گرینڈ کراچی میں شازیہ ندیم کے فن پاروں پر مبنی نمائش کا افتتاح

کراچی،26اپریل (پی پی آئی) معروف مصورہ شازیہ ندیم کے فن پاروں پر مبنی نمائش کا انعقاد آرٹ لین گیلری، پورٹ گرینڈ کراچی میں کیا گیا جس کا افتتاح مہمانِ خصوصی صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے کیا اس موقع پر چیئرمین پورٹ گرینڈ شاہد فیروز اور ایم فرید عالم بھی موجود تھے، لاہور کی مصورہ شازیہ ندیم نے کھلتے رنگوں کا انتخاب کرتے ہوئے نسوانی حسن، قدرتی مناظر کو خوبصورتی کے ساتھ کینوس میں قید کیا ہے۔نمائش 7 مئی تک شام 4تا رات 12بجے پورٹ گرینڈ کراچی میں جاری رہے گی۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے نمائش میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ آج کی خوبصورت بات یہ ہے کہ اس نمائش کا انعقاد بہت اچھی جگہ پر کیا گیا ہے، ہم بہت ہی شاندار آرٹسٹ کا کام دیکھنے آئے ہیں، شازیہ ندیم کے کام میں ان کے سوچنے کا زاویہ ہے، یہ کراچی میں شازیہ کا پہلا سولو شو ہے، میرے جیسے انسان کے لیے رنگوں کو، قدرت کو، سوچ کو،اس انداز سے دیکھنا بہت اچھا لگا، یہ نمائش ان کی فیملی کی یادوں کو ایک مختلف طریقے سے متاثر کرتی ہے، جب پورٹ گرینڈ میں کچھ نہیں تھا تو شاہد فیروز کی اس زمانے سے یہی سوچ تھی کہ آرٹ کے لیے کچھ ہونا چاہیے، آرٹ کو پروموٹ کرنے کے لیے بہت سی گیلریز بن گئی ہیں، شازیہ کا کام بہت عمدہ ہے، آرٹ کلیکٹرز کو شازیہ کا کام ضرور دیکھنا چاہیے اور اس پر لکھنا بھی چاہیے، چیئرمین پورٹ گرینڈ شاہد فیروز نے کہاکہ آج شازیہ کی پینٹنگ دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے امید ہے وہ اسی لگن کے ساتھ مستقبل میں اچھا آرٹ پیش کرتی رہیں گی، مصورہ شازیہ ندیم نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ میں نے اپنی یادوں اور وقت کو رنگوں کے ذریعے اپنے فن پاروں میں ڈھالا ہے، اندھیری رات میں آسمان پر چمکتے تاروں کو دیکھتے ہوئے خیالوں کو میں نے آرٹ میں ڈھالا ہے، انہوں نے بتایا کہ ان پینٹنگز میں اندھیری رات کے چمکتے تاروں کے بارے میں خیالات کو پیش کیا ہے، احمد شاہ فن و ثقافت کے لیے بہت اچھا کام کررہے ہیں۔