شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حنیف طیب کی قیادت، نظریہ اور قربانیوں نے فلاحی سرگرمیوں کو نئی جہت دی ہے: عبدالرزاق ساجد

کراچی،26اپریل (پی پی آئی)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ اور سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب سے المصطفیٰ برطانیہ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے ملاقات کے دوران ان کی خیریت دریافت کی۔عبدالرزاق ساجد نے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب کو عہدساز شخصیت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حنیف طیب نے اپنی زندگی دینی، ملی اور انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر دی ہے۔ ان کی قیادت، نظریہ اور قربانیوں نے پاکستان میں فلاحی سرگرمیوں کو نئی جہت دی ہے۔ساجد نے ڈاکٹر حاجی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حاجی صاحب کو صحت، طاقت اور ہمت عطا فرمائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اللہ تعالیٰ حاجی صاحب کی انسانیت کی خدمت کے کاموں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔عیادت کرنے والوں میں محمد نواز کھرل، معین خان، عبدالغفار سعیدی، ندیم ہارون اور سعیدالدین طارق بھی شامل تھے۔