سکھر،26اپریل (پی پی آئی)سکھر شہر میں جشن سندھو کے موقع پر لاکھوں افراد ملٹری روڈ سے جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہوئے۔ اس ریلی میں خواتین، بچے، بزرگ، ہندو، مسلمان اور سکھ سمیت ہر طبقے کے لوگ شریک تھے۔ اس موقع پر سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے شرکت کی۔ریلی کا مقصد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب سننا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے جمہوری انداز میں مذاکرات کے ذریعے سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی ہے، جس کے لئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔شرکاء نے اپنی موجودگی سے یہ پیغام دیا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ہر قدم پر پاکستان خصوصاً سکھر کی عوام ان کے ساتھ ہے۔ یہ عوامی اجتماع اس بات کی گواہی تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے۔
Next Post
کسٹمز اور کراچی چیمبر کا پاکستان کے برآمدی شعبے کو بڑھانے پر اتفاق
Sat Apr 26 , 2025
کراچی،26اپریل (پی پی آئی) چیف کلیکٹر آف کسٹمز (ایکسپورٹ) محمد صادق نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے ساتھ پاکستان کے برآمدی شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے تعاون کو بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔ کے سی سی آئی کے دورے کے دوران، محمدصادق نے […]
