کراچی،27اپریل (پی پی آئی)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈانڈسٹری(نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دریاؤں پر بلا اجازت ڈیمز کی تعمیر اور پانی کو روکنے جیسے اقدامات سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔ پاکستان ان دھمکیوں کے آگے نہیں جھکے گا اور عوام آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کے ہر وار کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔فیصل معیز خان نے ایک کاروباری وفد سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کی آبی دہشت گردی دنیا کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔ دشمن ملک پاکستان کی زرعی اور معاشی بنیادوں کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پہلگام میں دہشت گردی کا جھوٹا ڈرامہ رچا کر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ بھارتی عوام بھی جانتے ہیں کہ یہ جھوٹ ہے۔ بھارت نے یہ اقدام ایک امریکی شخصیت کے دورے کے موقع پر کیا تاکہ امریکا کی حمایت حاصل کر سکے۔فیصل معیز خان نے واضح کیا کہ دنیا جان چکی ہے کہ پاکستان کسی بھی دہشت گردی میں ملوث نہیں۔ پاکستان کے ہاتھ مکمل طور پر صاف ہیں۔ وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ نے بھارت کو غیرجانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی ہے تاکہ یہ ثابت ہو سکے کہ پاکستان کا اس واقعہ میں کوئی کردار نہیں۔ بھارت کا ٹال مٹول اس کی بدنیتی کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے پاکستان کا بچہ بچہ اپنی پاک افواج کے ساتھ کھڑا ہے اور آخری دم تک لڑنے کے لیے تیار ہے۔
Next Post
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بچگانہ عمل ہے: ہمایوں اختر خان
Sun Apr 27 , 2025
لاہور،27اپریل (پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو بچگانہ عمل قرار دیا ہے۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پاکستانی افواج ملکی سلامتی کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں اور قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ […]
