ٹھٹھہ میں گاڑھو بائی پاس روڈ پر المناک حادثہ، 2سگے بھائی جاں بحق

ٹھٹھہ،27اپریل (پی پی آئی)ٹھٹھہ کے ساحلی شہر گاڑھو بائی پاس روڈ پر پیش آنے والے حادثے میں دو سگے بھائیوں کی جان چلی گئی۔ پولیس کے مطابق، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں بھائی، الطاف اور مہتاب، سڑک پار کر رہے تھے کہ ایک تیز رفتار ٹرک نے انہیں کچل دیا۔پولیس نے بتایا کہ دونوں نوجوان نواحی گاؤں پیراں پیر بگھان کے رہائشی تھے۔ حادثے کے فوراً بعد پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سول اسپتال مکلی منتقل کردی گئی ہیں۔دوسرا حادثہ دمدو کے قریب پیش آیا، جس میں دو گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں محمد احساق نامی ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ سہیل نامی ایک شخص زخمی ہوا۔ حادثات کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

فہد بلوچ کی بازیابی کیلئے کوئٹہ،کراچی شاہراہ پر دھرناٹریفک بند

Sun Apr 27 , 2025
اسلام آباد،27اپریل (پی پی آئی)فہد بلوچ کی بازیابی کے مطالبے پر کلی بارہم زئی کے قریب مظاہرین نے اتوار کو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بلاک کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 10 اپریل کو نامعلوم افراد نے فہد بلوچ اور اس کے دوستوں کو وڈھ […]