اوکاڑہ میں نجی کالج کے طالب علم پر فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار

اوکاڑہ،27اپریل (پی پی آئی)اوکاڑہ میں نجی کالج کے طالب علم پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود میں پیش آنے والے اس واقعہ میں ملزم حمزہ نے طالب علموں کو شور کرنے سے منع کرنے پر فائرنگ کی تھی۔ واقعہ 55 ٹو ایل گاؤں میں پیش آیا جہاں نجی کالج کے طلباء   جشن منا رہے تھے۔ طلباء   اور ملزم کے درمیان تلخ کلامی کے بعد حمزہ نے فائرنگ کر کے محمد سجاد نامی طالب علم کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے پستول بھی برآمد کر لیا۔ زخمی طالب علم سجاد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ ڈی پی او راشد ہدایت نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے حوالے سے سخت اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اوکاڑہ ہسپتال میں گروہی تصادم، فائرنگ کرنے والے2 ملزمان گرفتار,اسلحہ برآمد

Sun Apr 27 , 2025
اوکاڑہ،27اپریل (پی پی آئی) اوکاڑہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ ڈی پی او کے نوٹس پر پولیس نے فوری کارروائی کی اور ملزمان اللہ دتہ، غلام حیدر اور حنیف کو […]