شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اوکاڑہ ہسپتال میں گروہی تصادم، فائرنگ کرنے والے2 ملزمان گرفتار,اسلحہ برآمد

اوکاڑہ،27اپریل (پی پی آئی) اوکاڑہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ ڈی پی او کے نوٹس پر پولیس نے فوری کارروائی کی اور ملزمان اللہ دتہ، غلام حیدر اور حنیف کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ایس پی انویسٹیگیشن موقع پر پہنچ گئے اور مضروبین علی رضا اور غلام دستگیر کا علاج جاری ہے، جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ دونوں فریقین کا تعلق 39 تھری آر سے ہے اور معاملہ ہسپتال میں ملاحظہ ڈاکٹری ڈاکٹ لینے کے دوران شروع ہوا۔پولیس نے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قانون کو ہاتھوں میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔