آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت خطرے میں بھارت نے ویزے جاری نہیں کیے،ورلڈ کپ پیرسے شروع ہوگا قومی بلائنڈ ٹیم کو شیڈول کیمطابق اتوارکوبھارت کیلئے روانہ ہونا ہے

کراچی (پی پی آئی)ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستان کی شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے کیونکہ بھارتی ہائی کمیشن نے تاحال ویزے جاری نہیں کیے ہیں جبکہ ورلڈ کپ پیر 5 دسمبر سے بھارت میں شروع ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن سے اس حوالے سے تاحال کوئی جواب نہیں دیا جارہا ہے۔جبکہ ویزے جاری نہ ہونے پر پاکستان کا ورلڈکپ سے آؤٹ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ قومی بلائنڈ ٹیم کو شیڈول کیمطابق اتوار4دسمبرکوبھارت روانہ ہونا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان نے ویزہ کلیئرنس کیلئے 2 ماہ قبل تفصیلات بھجوا دی تھی۔