شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی کی سڑکوں پربسوں کی کمی اورخستہ حالی کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج عدالت عالیہ نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سندھ حکومت اور دیگر سے رپورٹ طلب کرلی ضرورت سے زیادہ مسافروں کو سوار کرنے کے باعث کوئی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے

کراچی (پی پی آئی)کراچی کی سڑکوں پربسوں کی کمی اورخستہ حالی کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔عدالت عالیہ نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سندھ حکومت اور دیگر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فریقین کو 8 دسمبرکوتحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیئے کہ جواب جمع کرانے میں کونسا قانونی مسئلہ درپیش ہے؟ کونسی راکٹ سائنس ہے جوجواب جمع کرانے میں روکاوٹ پیدا کررہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق سرکاری وکیل نے کہا کہ جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔ایازانصاری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی شدید کمی ہے، ان کا موقف تھا کہ جو بسیں سڑکوں پرچل رہی ہیں انتہائی خستہ حال ہیں۔پی پی آئی کے مطابق درخواست گزار ایازانصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ کھٹارا بسوں سے آئے روزحادثات رونما ہوتے ہیں ساتھ ہی استدعا کی کہ سندھ حکومت کومعیاری پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا حکم دیا جائے۔