آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ ہائی کورٹ کراچی ٹریفک پولیس پربرہم شہرمیں ہیوی ٹریفک پر پابندی کے حکم پرعدم عمل درآمد حادثات میں اموات دہشتگردی واقعات سے زیادہ آئندہ سماعت 8 دسمبر کوڈی آئی جی ٹریفک بھی طلب

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کے باجود حکم پرعمل درآمد پرنہ ہونے ٹریفک پولیس پربرہمی کا اظہارکیا۔عدالت میں ہیوی ٹریفک پر پابندی سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی حکم پرعمل درآمد پرنہ ہونے پرعدالت نے ٹریفک پولیس پربرہمی کا اظہارکیا۔جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیے کہ 15 سال سے عدالتی احکامات پرعمل نہیں ہورہا ہے ٹریفک حادثات میں اموات دہشتگردی کے واقعات سے زیادہ ہیں۔جسٹس ندیم نے کہا کہ ہیوی ٹریفک کے شہرمیں داخلہ، پابندی کے اوقات پرعمل نہیں کیا جا رہا ہے، اگر ایسا ہے تو پھر آئی جی سندھ کو بلوا لیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ گڈزٹرانسپورٹ اورہیوی ٹریفک پورا دن شہرمیں چلتی ہے لگتا ہے اس شہر میں پولیس ہے ہی نہیں۔سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالتی احکامات پرعملدرآمد کیا جا رہا ہے جس پر جسٹس ندیم اختر بولیعدالتی احکامات پرعملدرآمد نہیں ہورہا ہے، عدالت میں موجود تمام افراد جانتے ہیں احکامات پرعمل نہیں ہورہا ہے۔جسٹس ندیم اختر نے کہا کہ احکامات پرعملدرآمد کا دعویٰ، آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، جس کے بعد ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ عدالتی احکامات پرعملدرآمد کرائیں گے۔عدالت نے سرکاری وکیل کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دی اورکہا کہ ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلہ کا میکنیزم پیش کریں۔ آئندہ سماعت پرڈی آئی جی ٹریفک طلب کو کرلیا اور سماعت 8 دسمبرتک ملتوی کردی۔