آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ کاکام کی جگہوں پر حفاظتی اور صحت کے عالمی دن پر پیغام

کراچی،28اپریل (پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ”کام کی جگہوں پر حفاظتی اور صحت کے عالمی دن“ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت ورکرز کی صحت، فلاح و تحفظ کے لیے پْرعزم ہے۔ 28اپریل کا دن کام کی جگہوں پر حادثات اور صحت کی آگاہی کے لیے منایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کی بہتری پر توجہ دی ہے۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 2022 میں سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس (SERS) کا آغاز کیا گیا تھا تاکہ ہنگامی حالات میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ورک پلیس سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایکشن پلان بھی تیار کرلیا گیا ہے تاکہ ملازمین کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کووڈ-19 کے دوران کام کی جگہوں پر حفاظتی تدابیر کے لیے آگاہی ویڈیو تیار کی گئی تھی۔سید مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کی عوام کی خدمت اور سہولتوں کی فراہمی پر یقین رکھنے کی پالیسی کا ذکر بھی کیا۔