پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سپریم ہیڈ امان للہ خان کی برسی پر راولا کوٹ میں ریلی

راؤلاکوٹ،28اپریل (پی پی آئی) راولا کوٹ میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سپریم ہیڈ امان للہ خان کی برسی پر ہزاروں افراد نے معاہدہ کراچی اور ایکٹ 74کے خلافریلی نکالی۔ مظاہرین نے شہر بھر میں مارچ کرتے ہوئے انقلابی حکومت اور ازاد فوج کی بحالی کا مطالبہ کیا۔شرکا نے مقبول بٹ شہید، امان للہ خان اور یاسین ملک کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور ان کی قیادت مقامی و علاقائی حریت پسند رہنماؤں نے کی۔ مظاہرین نے شہر کے مختلف حصوں سے گزرتے ہوئے صابر شہید سٹیڈیم کا رخ کیا جہاں بڑے جلسے کا انعقاد ہوا۔جلسے کے دوران متفقہ قرارداد کے ذریعے معاہدہ کراچی، ایکٹ چوہتر اور شملہ معاہدہ کی منسوخی کا مطالبہ کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان معاہدہ کراچی کی وجہ سے متنازعہ نہیں بلکہ یو این کی فوج کی موجودگی ان کو متنازعہ ثابت کرتی ہے۔انہوں نے معاہدہ کراچی کو کشمیر کے حقوق کی خلاف ورزی اور لینٹ آفیسران کو غیر ضروری اختیارات دینے کی وجہ قرار دیا۔ مقررین نے زور دیا کہ معاہدے کی منسوخی کے بغیر کشمیر کی عزت و وقار بحال نہیں ہو سکتا۔مقررین نے سانحہ پہلگام کو سامراجی سازش قرار دیتے ہوئے کسی نئے پراکسی وار کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ امان للہ خان کو قومی محسن قرار دیتے ہوئے ان کی جدوجہد کو سراہا گیا۔بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر میں یاسین ملک کی قید اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ مقررین نے بھارتی حکومت کی کاروائیوں کی مذمت کی اور یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔