ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دریائے سندھ پر متنازعہ نہریں نکالنے کے خلاف نصیرآباد میں احتجاجی ریلی

اسلام آباد،28اپریل (پی پی آئی) دریائے سندھ  بچاؤ مشاورتی کمیٹی کی اپیل پر نصیرآباد میں  ریلی نکالی گئی، جس میں متنازعہ نہریں نکالنے اور ان کے خلاف احتجاج کرنے والے وکلاء   پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ریلی نوناری محلے، ٹھل فیکٹری سے آرثر موری تک نکالی گئی، جس کی قیادت فقیر علی گل کانڑو، عنایت تنیو، سرائی نیاز کلہوڑو، امداد چانڈیو، زوار کاظم رضا جو?و، کامریڈ ریاض، صوفی غفار چنا اور دیگر رہنماؤں نے کی۔ ریلی میں شہر کی مختلف تنظیموں کے رہنماؤں، کارکنوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی کے شرکانے سندھ پولیس اور وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھو دریا پر چھ نئی نہریں کسی صورت قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے سندھ کے باشعور عوام کی جدوجہد کو سراہا جو مسلسل مختلف سڑکوں پر تاریخی دھرنے دیے ہوئے ہیں۔رہنماؤں نے سندھ پولیس کی طرف سے وکلا پر کیے گئے تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ سندھ کی تمام جماعتیں وکلا  کے ساتھ کھڑی ہیں۔ انہوں نے متنازعہ نہریں نکالنے کے خلاف ہونے والے احتجاجات کو روکنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کا عزم ظاہر کیا۔رہنماؤں نے کہا کہ جب تک چھ نئی نہریں اور کارپوریٹ فارمنگ کو مکمل طور پر رد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا، احتجاج جاری رہے گا۔