ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر مملکت کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد،28اپریل (پی پی آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کی کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فورسز کی بہادری کی تعریف کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب کارروائیاں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی دفاعی صلاحیت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں صدر مملکت نے واضح کیا کہ فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے قومی عزم کو برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی حالیہ کارروائی کو گزشتہ روز کی بڑی کامیابی کے بعد ایک اور اہم پیشرفت قرار دیا۔