ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مظفرآباد میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری، غیر معیاری اشیاء ضبط

مظفرآباد،28اپریل (پی پی آئی) رجسٹرڈ اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کی کارروائیاں جاری ہیں۔ مظفرآباد کی فوڈ اتھارٹی ٹیم نے برارکوٹ انٹری پوائنٹ پر ناکہ لگا کر پانی، جوس، آئل اور کولڈ ڈرنکس کے نمونے حاصل کیے اور موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے موقع پر ہی ان کی جانچ کی۔غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ اشیائے خوردونوش کو ضبط کرتے ہوئے متعلقہ فوڈ بزنس آپریٹرز کو جرمانے اور وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد، ابرار احمد میر نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی فروخت فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 کے خلاف ہے اور اس کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 اور پیور فوڈ ریگولیشن کا نفاذ اولین ترجیح ہے۔ ناقص اور غیر معیاری اشیاء   کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ عوام کو ملاوٹ سے پاک معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری اشیاء   فروخت کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔