ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اولیائے کرام کی سیرت و تعلیمات سے امن کا پیغام عام کریں، علامہ ابو الرضا

کوئٹہ،28اپریل (پی پی آئی) اتحاد اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ مولانا ابو الرضا دادمحمد فریادی نے ذکر اولیاء   کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء   کرام کی سیرت و تعلیمات قیام امن کا درس دیتی ہیں اور ان کی زندگی امن و محبت اور بھائی چارے کے فروغ میں گزری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزرگان دین کے امن و سلامتی کے فلسفے کو پروان چڑھانا دور حاضر کی اشد ضرورت ہے۔علامہ ابو الرضا نے مزید کہا کہ اولیاء   اللہ کے افعال و کردار عالم اسلام کے لیے مشعل راہ ہیں اور یہ دنیا و آخرت کی کامیابی کا اہم ذریعہ ہیں۔ ہمیں اولیاکرام کی سیرت و تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر آپس کی نفرتیں اور رنجیشیں ختم کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پاک و ہند میں دین اسلام اولیاکرام کے فیضان سے عام ہوا ہے اور ہمیں اولیا کرام کے آستانوں پر حاضری دے کر فیض حاصل کرنا چاہیے۔ جمعرات و جمعہ کی حاضری ہمارے اذہان و قلوب کو روحانی تسکین دے کر سکون قلب فراہم کرتی ہے۔