سنو بوردنگ چمپیئن شپ : کینیڈا اور اٹلی کے ایتھلیٹس کی بر تری

سوئٹزرلینڈ: سوئٹزرلینڈ سنو بورڈنگ چیمپئن شپ میں کینڈا اور اٹلی کے اتھلیٹس سبقت لے گئے۔ سنوبورڈنگ چیمپئن شپ میں مروں اور خواتین کے الگ الگ مقابلے کرائے گئے۔ خواتین مقابلوں میں سوچی اولمپک کی سلور میڈلسٹ اسکیئرڈمیلٹس ڈومینک پہلے نمبر پر، فرانس کی موئینینلی دوسری،بلغاریا کی جیکویل الیگزینڈرا کی تیسری پوزیشن رہی۔ اولمپئین سیمکووا ایوا کو حادثے کے باعث ایونٹ سے باہر ہونا پڑا۔ مردوں کے مقابلے میں اٹلی کے کورڈی فابیو نے میدان مارا۔ فن لینڈ کے لین فورسینٹن دوسری اور کینڈا کے کرسٹروفر تیسری پوزیشن کے حق دار قرار پائے۔ مجموعی برتری پر اٹلی کے وزن ٹینو مرکا قبضہ برقرار ہے۔

Next Post

کشمیر بینک نے خطے میں خواتین کی فلاح کے لیے مر بوط پروگرام تیار کیا ہے: فضل الرحمان

Wed Mar 12 , 2014
مظفر آباد: بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیر بینک نے آزاد خطہ میں خواتین کی معاشی خود کفالت کے مربوط پروگرام تیار کئے ہیں ۔تا کہ خواتین کشمیر بینک کی سکیموں سے مستفید ہو کر آزاد ریاست کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ […]