کشمیر بینک نے خطے میں خواتین کی فلاح کے لیے مر بوط پروگرام تیار کیا ہے: فضل الرحمان

مظفر آباد: بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیر بینک نے آزاد خطہ میں خواتین کی معاشی خود کفالت کے مربوط پروگرام تیار کئے ہیں ۔تا کہ خواتین کشمیر بینک کی سکیموں سے مستفید ہو کر آزاد ریاست کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ ریاست میںکشمیر بینک نے اپنی نوعیت کی پہلی بینک برانچ کھولی ہے جبکہ مزید شہروں میں خواتین برانچز کھولی جا رہی ہیں۔ عالمی یوم خواتین پر ایک پیغام میں انھوں نے کہا کہ بینک نے ”خود کفیل خواتین، خوشحال کشمیر “ کا سلوگن پیش کیا ہے۔ اس ویژن کے تحت خواتین کے لئے مائیکرو کریڈٹ ، چھوٹے اور درمیانے کاروبار کی متعدد سکیمیں شروع کی گئی ہیں۔ خواتین کی معاشی خود کفالت کے لئے بینک انھیں آسان شرائط اور کم شرح منافع پر قرضے دے گا۔ خواتین کے لئے کشمیر بینک کی کاروباری سکیموں میں سلائی کڑھائی اور زری کام، گبہ سازی، شال و اونی سویٹر بنائی، ڈیکوریشن سامان، بوتیک، چھوٹی دوکان، خواتین تعلیمی اداروں میں کیفے ٹیریا،گھریلو بیکری و خورد و نوش کی اشیاءکی فراہمی، گھریلو دستکاری، گھریلو باغبانی، مرغبانی، بھیڑ بکریاں ، گائے بھینس پالنا، پارلر، ٹیوشن سینٹر / کمپیوٹر سینٹر زاور ڈے کئیر سنٹرز شامل ہیں۔ کشمیر بینک کے ایم ڈی نے کہا کہ بینک ریاست کے دارالحکومت میں عالمی یوم خواتین پر منعقد ہونے والی واک میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لےا۔ جس کا مقصد خواتین کی عزت و احترام کا اعتراف اور انہیں معاشی طور پر خود کفیل بنانے کی مہم کی تشہیر اور عوامی آگہی تھا۔

Next Post

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 98روپے سے نیچے آگئی

Wed Mar 12 , 2014
کراچی: انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ30 پیسے کمی سے 98روپے سے بھی نیچے آگیا، اوپن مارکیٹ میں بھی قیمت انٹربینک کے مساوی ہوگئی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں مزید ایک روپے30پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انٹربینک میں ڈالر نو ماہ کی کم ترین سطح98روپے70 پیسے پر آ گیا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی […]