کراچی: انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ30 پیسے کمی سے 98روپے سے بھی نیچے آگیا، اوپن مارکیٹ میں بھی قیمت انٹربینک کے مساوی ہوگئی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں مزید ایک روپے30پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انٹربینک میں ڈالر نو ماہ کی کم ترین سطح98روپے70 پیسے پر آ گیا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے30 پیسے کم ہو کر آٹھ ماہ بعد 98 روپے70 پیسے کا ہوگیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کویت اور سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت اور غیرملکی انفلوز آنے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے، جبکہ ماہرین کا خیال ہے کہ رواں ماہ عالمی مالیاتی فنڈ سے پچپن کروڑ ڈالر کی تیسری قسط ملنے کے بعد ڈالر کی قدر میں مزید کمی کا امکان ہے۔
Next Post
متحدہ عرب امارات کو آئی پی ایل کے ابتدائی میچز کی میزبانی مل گئی
Wed Mar 12 , 2014
ممبئی: انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل ) کا ساتواں ایڈیشن16اپریل سے یکم جون کو مشترکہ طور پرمتحدہ عرب امارات اور بھارت میں منعقد ہو گا ۔ بھارت کرکٹ کنٹرول بورڈ نے بدھ کو اعلان کیا کہ بھار ت عام انتخابات کے باعث آئی پی ایل کے سولہ اپریل سے 30اپریل تک ابتدائی16 میچز متحدہ عرب امارات میں جبکہ بقیہ […]
