آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن کا بی سی سی آئی کے فیصلے کا خیر مقدم

دبئی: آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن نے آئی پی ایل کے میچز متحدہ عرب امارات منتقل کر نے کے بھارتی کر کٹ بورڈ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ ڈیوڈ رچرڈ سن کا کہناہے کہ آئی پی ایل کے ابتدائی میچز متحدہ عرب امارات میں منعقد کرنے کا فیصلہ متحدہ عرب امارات کے عوام اور اس خطے کے لیے بہت اچھی خبر ہے ، اس ٹورنامنٹ کا متحدہ عرب امارات میں انعقادکامیاب سیزن ثابت ہوگا اس پہلے متحدہ عرب امارات میںآئی سی سی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائر میچز اور انڈر 19ورلڈ کپ 2014کا کامیاب انعقادہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خبر یو اے ای کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے بھی نیک شگون ثا بت ہوگی جو بنگلہ دیش میں ہو نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2014اور آسٹریلیا اور نیو زی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ 2015میں حصہ لے رہی ہے۔ رچرڈسن نے مزید کہا کہ آئی سی سی اپنے ہیڈ کوارٹر میں آئی پی ایل کے میچز کرا نے کے لیے تیا رہے ،ٹورنامنٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے آئی سی سی متحدہ عرب امارات میں میچز کے انعقاد میں مدددے گی اور اینٹی کرپشن سمیت تما م خدما ت فراہم کر نے کو تیا رہے ۔ رچرڈ سن کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں موجود کر کٹ کے شائقین کے لیے یاد گار ایونٹ منعقدکرانے لیے آئی سی سی اور بی سی سی آ ئی کے لیے ایک اچھا موقع بھی ہو گا۔

Latest from Blog