آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کا اقوام متحدہ میں جعفر ایکسپریس حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام

نیویارک،29اپریل (پی پی آئی) پاکستان نے ایک علاقائی مخالف پر دہشت گردی کی سرپرستی کا الزام لگایا ہے، اور اقوام متحدہ میں جعفر ایکسپریس پر حملے کو بیرونی قوتوں سے منسلک کرنے والے ٹھوس ثبوت پیش کیے ہیں۔پاکستان نے بھارت کا نام لینے کی بجائے خطے میں محالف ملک کہا ہے۔ پاکستان مشن کے کونسلر جواد اجمل نے “وِکٹمز آف ٹیررزم ایسوسی ایشن نیٹ ورک” کے آغاز پر سرکاری بیان دیتے ہوئے اس واقعے کا ذکر کیا جس میں کم از کم 30 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے، اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا۔اجمل نے دہشت گردوں اور ان کے معاونین کو ان کے اقدامات کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے تمام اشکال، بشمول دائیں بازو کی انتہا پسندی، اسلامو فوبیا، نسلی اور قومی امتیاز پر مبنی دہشت گردی، اور ریاستی سرپرستی کے خلاف پاکستان کے موقف کی وضاحت کی۔