آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اولیائے کرام کی سیرت امن و محبت کا پیغام دیتی ہے: علامہ ابو الرضا

کوئٹہ،29اپریل (پی پی آئی) اتحاد اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ مولانا ابو الرضا دادمحمد فریادی نے کہا ہے کہ اولیائے کرام کی سیرت و تعلیمات امن و محبت کا درس دیتی ہیں۔ انہوں نے ذکر اولیاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزرگان دین کی سیرت سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ اولیاء   اللہ کے افعال و کردار عالم اسلام کے لئے مشعل راہ ہیں اور دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ بھی ہیں۔علامہ فریادی نے زور دیا کہ ہمیں اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل کر کے آپسی نفرتیں ختم کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بزرگان دین کے فلسفہ امن و سلامتی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ یکجہتی اور بھائی چارے کو تقویت ملے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک و ہند میں دین اسلام اولیاکرام کے فیضان سے پھیلا ہے۔ ہمیں اولیاء   کرام کے آستانوں پر حاضری دے کر روحانی سکون حاصل کرنا چاہئے۔