لوزانے( پی پی آئی )انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی چیمپئنز چیلنج ون2014 کے میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔مینز اور ویمنز ایونٹ کے مقابلے ملائیشین ہاکی کنفیڈریشن اور اسکاٹش ہاکی کو دیئے گئے ہیں ۔ہاکی کا یہ انٹرنیشنل ایونٹ ہر دوسال بعد منعقد کیا جاتا ہے ۔ مینز ایونٹ کے مقابلے 26اپریل سے 4مئی تک کھیلے جائیں گے جبکہ ویمنز ایونٹ کے مقابلے بھی 4مئی کو ہی اختتام پذیر ہونگے ۔مینز مقابلوں میں نیوزی لینڈ ، اسپین ،کوریا ،جنوبی افریقہ ، ملائیشیا ، کینیڈا ، آئر لینڈ اور جاپان کی ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ ویمنز مقابلوں میں کوریا ، امریکا ، جنوبی افریقہ ،انڈیا ، بیلجیئم، اسپین ، آئر لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔
Next Post
یوسین بولٹ نے سوئٹزرلینڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایک سو میٹر ریس جیت لی
Fri Aug 30 , 2013
زیورخ: دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے اپنے ٹائٹلز میں ایک اور اضافہ کر لیا۔ چھ بار کے اولمپک چیمپئن نے سوئٹزرلینڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایک سو میٹر ریس جیت لی۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں ہونیوالی ڈائمنڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ ایک سو میٹر ریس میں جمیکن سٹار ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے میدان […]
