کرکٹر عمران نذیر اور یاسر حمیددوبارہ قومی ٹیم کی نمائندگی کے لئے پرعزم

لاہور: اوپنر بلے بازوں عمران نذیر اور یاسر حمید نے ایک بار پھر پاکستان کی نمائندگی کرنے پر نظریں جمالیں۔کھلاڑیوں کا کہنا ہےکہ ڈومیسٹک میں عمدہ کارکردگی دکھانے کی بنا پر سلیکٹرز کو انہیں آزمانا چاہیئے۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران نذیر کا کہنا تھا کہ وہ کبھی ہمت نہیں ہارتے کیونکہ کرکٹ ان کے خون میں ہے،ڈومیسٹک سیزن میں ان کی کارکردگی تسلی بخش رہی ہے اور وہ پرامید ہیں کہ دوبارہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ یاسر حمید نے کہا کہ وہ اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے تمام چیزیں بھلا چکے ہیں اور ان کی تمام تر توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی ڈومیسٹک میں کارکردگی بھی انتہائی شاندار ہے اور وہ پاکستان کیلئے دوبارہ کھیلنے کے ایک موقع کی تلاش میں ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ پرفارم کرنا ان کا کام ہے،سلیکٹ کرنا یا نہ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے۔

Next Post

ہاکی کے فروغ کیلئے کھلاڑیوں کی کانفرنس بلائی جائے : نوید عالم

Sat Jan 18 , 2014
کراچی: سابق اولمپئن نوید عالم نے ملک میں ہاکی سمیت کھیلوں کے فروغ کیلئے حکومت کو کھلاڑیوں کی کانفرنس بلانے کی تجویر دے دی۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نوید عالم کا کہنا تھا کہ حکومت فیسٹیول ضرور کرائے مگر کھیلوں کے فروغ کیلئے فیڈریشنز کے ساتھ مل کر مناسب حکمت عملی تیار کرے کیونکہ دنیا میں […]