کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ جرنلسٹس کونسل کے صدر پر حملہ، ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج

نوشہرو فیروز 30 اپریل (پی پی آئی)  سندھ جرنلسٹس کونسل کے مرکزی صدر قاضی ذوالفقار پر حملہ کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری پر صحافیوں نے احتجاج کیا۔ صحافیوں کی قیادت راجا حنیف خاصخیلی، محبوب کلہوڑو اور منور آرائیں کر رہے تھے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ 20 روز قبل قاضی ذوالفقار پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس کا مقدمہ بھی درج ہے لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ صحافی برادری نے پولیس کی نااہلی پر احتجاج کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام نبی میمن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ صحافیوں کا کہنا ہے کہ اگر ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا۔