‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نوشہرو فیروز:آتشزدگی سے محنت کش کا گھر خاکستر، لاکھوں کا نقصان

 نوشہرو فیروز،02 مئی (پی پی آئی)  آتشزدگی کے واقعے میں محنت کش منٹھار علی شر کا گھر اور قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ یہ واقعہ اکری پولیس تھانہ کی حدود گاؤں استاد عالم شر میں پیش آیا جہاں چولہے کی چنگاری نے گھر کو آگ لگا دی۔فائر برگیڈ کو طلب کیا گیا لیکن بروقت نہ پہنچنے پر مقامی افراد نے اپنی مدد اآپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں نقدی، اناج، برقی اشیاء، فرنیچر، صندوق، بستر، ملبوسات سمیت دیگر قیمتی سامان جل گیا۔متاثرہ شخص کے مطابق ان کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے اور وہ شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے حکومت، منتخب نمائندوں اور ڈپٹی کمشنر سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔