کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اوکاڑہ میں انسداد جرائم جائزہ اجلاس: ڈی پی او کی مجرمان کی گرفتاری کی ہدایات

اوکاڑہ، یکم مئی (پی پی آئی)  ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس میں ضلع بھر میں کرائم کنٹرول، لا اینڈ آرڈر اور سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اشتہاری مجرمان، ٹارگٹڈ آفینڈرز اور عدالتی مفروران کی گرفتاری اور ان کی جائیدادوں کو قرق کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ڈی پی او نے زیر تفتیش قتل، اندھے قتل، ڈکیتی، راہزنی، نقب زنی، اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات کو جلد ٹریس کرنے اورریکوری کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات دیں۔ پرانی دشمنیوں کی روک تھام کے لیے انچارج ہومی سائیڈ پری وینشن یونٹ کو انسدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔موثر پٹرولنگ اور قانون شکن عناصر کی سرکوبی کے لیے سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز میں اضافے کی ہدایت دی گئی۔ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے پر زور دیا گیا۔ نیور اگین مہم کے تحت خواتین، بچوں اور پسے ہوئے طبقات کے تحفظ کے لیے خصوصی کارروائی کی جائے گی۔ ایم ڈی ٹی وائرلیس سیٹ کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے 15 کال کا رسپانس ٹائم کم کیا جائے گا۔ سی ایم پورٹل اور 1787 پر موصول ہونے والی شکایات پر قانونی کارروائی کو یقینی بناتے ہوئے بروقت یکسوئی کی جائے گی۔ایف آئی آر کے بروقت اندراج اور میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ تھانے کی سطح پر شہریوں کی شکایات کا موثر ازالہ اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ملک داؤد سمیت ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔