جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماپرویز خان حسین کوٹ میں سپرد خاک، اٹلی میں انتقال کر گئے تھے

راؤلاکوٹ،5مئی (پی پی آئی)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماپرویز خان کے جسد خاکی کو جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے پرچم میں لپیٹ کر حسین کوٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ پرویز خان اٹلی میں انتقال کر گئے تھے، ان کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ان کی وفات سیوادی میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اور آزادی پسند وں کے لیے بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔پرویز خان نے اپنی سیاست کا آغاز جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن سے کیا اور بعد میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ میں شامل ہو کر آزادی کی تحریک میں فعال کردار ادا کیا۔ 2001 میں قوم پرست جماعتوں کی تحریک میں شامل ہو کر انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔پرویز خان طویل بیماری کے بعد اٹلی چلے گئے تھے جہاں وہ حصول روزگار کے لیے مقیم تھے۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ، نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اور دیگر جماعتوں نے پرویز خان کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی راہ پر آزادی وطن اور عوامی خوشحالی کے سفر کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سوکا سرائی میں کامیاب شجر کاری کی کامیابی: طالبات کا مطالعاتی دورہ

Mon May 5 , 2025
مظفرآباد،5مئی (پی پی آئی) گرین پاکستان پروگرام کے تحت ہٹیان ڈویژن میں سوکا سرائی کے مقام پر 2019-20 میں کی جانے والی شجر کاری  میں 100 ایکڑ پر لگائے گئے مختلف اقسام کے درخت اب گھنے جنگل میں تبدیل ہو چکے ہیں۔اس شجر کاری کی کامیابی کا جائزہ لینے کے […]