آر پی او ساہیوال کا اوکاڑہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کی ہدایات

اوکاڑہ،5مئی (پی پی آئی)آر پی او ساہیوال محبوب رشید نے اوکاڑہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی گئی اور مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے گئے۔ کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کی فضاء   کو مضبوط بنانا اور مسائل کو عوامی سطح پر ہی حل کرنا ہے۔ آر پی او نے متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات دیں۔اس اقدام کے تحت شہریوں کے مسائل کو فوری طور پر حل کر کے ان کی داد رسی کی جائے گی تاکہ عوام کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ آر پی او نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اوکاڑہ میں ناصری ڈکیت گینگ کا سرغنہ اور کارندہ گرفتار

Mon May 5 , 2025
اوکاڑہ،5مئی (پی پی آئی) اوکاڑہ میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ناصری ڈکیت گینگ کے سرغنہ ناصر عرف ناصری کو اس کے ساتھی محمد اشرف سمیت گرفتار کر لیا۔ تھانہ چوچک پولیس کی ٹیم، ایس ایچ او دانیال لیاقت کی سربراہی میں، نے کامیاب کارروائی کے دوران ملزمان کو […]