پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم کی پیشگوئی

اسلام آباد، 6 مئی (پی پی آئی) بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شام اور رات کے وقت کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، جنوبی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش سندھ کے تھرپارکر میں ریکارڈ کی گئی جہاں ڈپلو میں 53 ملی میٹر اور اسلام کوٹ میں 31 ملی میٹر بارش ہوئی۔ دیگر مقامات میں مٹھی میں 18، بدین میں 11، خیبرپختونخوا کے مالم جبہ میں 12، کاکول میں 5، بلوچستان کے خضدار میں 1 اور کشمیر کے راولاکوٹ و مظفر آباد سٹی میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی اور دالبندین میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بدھ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ شام اور رات کے وقت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔پنجاب کے مشرقی علاقوں میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ خطہ پوٹھوہار، مری اور گلیات میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔سندھ کے عمر کوٹ، تھرپارکر، بدین اور سجاول میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔خیبرپختونخوا کے دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی شام اور رات کے وقت بارش کی پیشگوئی ہے۔گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ کشمیر میں بھی بعد از دوپہر بارش کا امکان موجود ہے۔