پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نصیرآباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا چوتھے روز بھی احتجاج

کراچی،6مئی (پی پی آئی)بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری اتحاد کی قیادت میں چوتھے روز بھی نوناری محلہ سے فاضل راہو چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شہریوں کے ساتھ سیاسی و سماجی تنظیموں نے بھی شرکت کی۔ریلی کی قیادت معشوق علی، عبدالحق کاندھڑو، عنایت ٹْنیو، عاشق علی کلہوڑو، ضمیر مگھیری، محمد یوسف شبرانی، عبدالقادر اور غلام شبیر  نے کی۔ شہری اتحاد کے صدر معشوق علی نے مولوی محمد یاسین کاندھڑو، محمد عمر چھٹو اور عنایت ٹْنیو کے ہمراہ ریلی سے خطاب کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ نصیرآباد میں سیپکو کے افسران جان بوجھ کر شہریوں کو غلط ڈیٹیکشن بل بھیج رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام دشمن عناصر کو شہر میں برداشت نہیں کیا جائے گا اور پرامن جدوجہد کے ذریعے تحریک جاری رکھی جائے گی۔شہریوں کا ماننا ہے کہ یہ صورتحال لائن سپرنٹنڈنٹ الطاف موریو کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے اور جب تک انہیں ہٹایا نہیں جاتا، حالات ایسے ہی رہیں گے۔ اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ کالی بھیڑوں کو باہر نکالا جائے ورنہ احتجاج جاری رہے گا۔