پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

واپڈا کی نجکاری کے خلاف پڈعیدن میں احتجاج: ملازمین کا اسلام آباد تک مارچ کا اعلان

نوشہروفیروز،6مئی (پی پی آئی) ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین کے زیر اہتمام واپڈا اور اس کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوا۔ پڈعیدن میں واپڈا سب ڈویژن کے ملازمین نے احتجاجی ریلی نکالی جس کی صدارت یونین چئیرمین محمد یونس راجپر نے کی۔ ریلی میں ملازمین نے شرکت کی اور مطالبات کی منظوری نہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد مارچ کا اعلان کیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یونین چئیرمین محمد یونس راجپر اور دیگر مقررین نے نجکاری کے فیصلے کی مذمت کی اور کہا کہ اس عمل سے ملازمین میں بیچینی بڑھ رہی ہے جسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خالی اسامیوں پر بھرتی، دور دراز علاقوں میں منتقل ملازمین کی واپسی، کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن اور t8p گاڑیوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔مقررین نے کہا کہ یونین ایسے اقدامات کو چیلنج کرتی ہے جو ادارے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے غریب عوام کو آگاہ کیا کہ غیر ملکی قوتیں واپڈا جیسے ادارے کو تباہی کی طرف لے جارہی ہیں۔ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو اسلام آباد کی جانب مارچ کیا جائے گا۔