ہزاروں پاکستانی عازمین کی حج کی سعادت سے محرومی پر افسوس

کراچی، 6 مئی (پی پی آئی) اس سال ہزاروں پاکستانی عازمین حج کی سعادت سے محروم رہ گئے، جس کی وجہ متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت اور انتظامی نااہلی قرار دی جا رہی ہے۔ میمن خدمت فورم کے چیئرمین حاجی مسعود پاریکھ نے اس پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حاجی مسعود پاریکھ نے کہا کہ سرکاری مشینری کی عدم توجہی کے باعث کئی اہل اور منتخب افراد اس سال حج جیسی عظیم عبادت سے محروم رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف انتظامی ناکامی نہیں بلکہ ہزاروں مسلمانوں کے جذبات اور ارادوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حج جیسا مقدس فریضہ زندگی میں ایک بار نصیب ہوتا ہے اور اداروں کی کوتاہی سے اسے کھو دینا ناقابل معافی عمل ہے۔ حاجی مسعود پاریکھ نے کہا کہ جن افراد نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی صرف اس مقدس فریضے کے لیے خرچ کی، ان کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ انتہائی دل خراش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس واقعے کا سختی سے نوٹس لے اور ان تمام اداروں کے خلاف کارروائی کرے جن کی غفلت اس نقصان کا باعث بنی۔حاجی مسعود پاریکھ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کرے اور مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی مرتب کی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی پاکستانی شہری ایسی صورتحال کا شکار نہ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پانی پر ڈاکہ اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف جماعت اسلامی سندھ کی مہم تیز

Tue May 6 , 2025
کراچی،6مئی (پی پی آئی)جماعت اسلامی سندھ نے کارپوریٹ فارمنگ اور پانی پر ڈاکے کے خلاف اپنی تحریک کو تیز کرتے ہوئے کراچی میں کانفرنس اور ہر ڈویڑن میں جلسے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ نے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ کے نام […]