پانی پر ڈاکہ اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف جماعت اسلامی سندھ کی مہم تیز

کراچی،6مئی (پی پی آئی)جماعت اسلامی سندھ نے کارپوریٹ فارمنگ اور پانی پر ڈاکے کے خلاف اپنی تحریک کو تیز کرتے ہوئے کراچی میں کانفرنس اور ہر ڈویڑن میں جلسے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ نے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کی زمینوں پر قبضے اور حق حاکمیت سے محروم کیا جارہا ہے۔جماعت اسلامی سندھ کے اجلاس میں سی سی آئی اجلاس کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا اور حقوق سندھ کی تحریک کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ کاشف سعید شیخ نے کہا کہ سندھ کی عوام نے نہروں کے مسئلے پر بھرپور احتجاج کرکے سیاسی شعور کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سازشیں ابھی ختم نہیں ہوئیں اور کارپوریٹ فارمنگ نہروں سے بھی زیادہ خطرناک منصوبہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی اداروں کو زمین دینے پر قومی خودمختاری کا سوال اٹھتا ہے اور کارپوریٹ فارمنگ سندھ کی سودے بازی ہے۔ مختلف زمینوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مٹیاری اور جامشورو کی ایک لاکھ 8 ایکڑ زمین بھی باہر ممالک کی کمپنیوں کے حوالے کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ عوامی ردعمل پر اسے پبلک پاٹنر شپ کا نام دیا جارہا ہے۔ جماعت اسلامی سندھ نے ان منصوبوں کے خلاف عوامی حمایت حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سی پی این ای کی فری میڈیا کمیٹی برائے سال 26-2025 کا اعلان

Tue May 6 , 2025
کراچی،6مئی (پی پی آئی) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے سال 2025-26 کے لیے فری میڈیا کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ کمیٹی کی سربراہی ارشاد عارف کریں گے جبکہ اعجاز الحق ڈپٹی چیئرمین کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔ دیگر اراکین میں عامر […]