پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مودی سرکار کی خلاف بدین میں مسلم لیگ نواز کی احتجاجی ریلی

بدین،6مئی (پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ نواز ضلع بدین کی جانب سے بھارتی آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ضلعی صدر حاجی ابراہیم کمبوہ اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں کارکنوں نے ڈی سی چوک سے بدین پریس کلب تک ریلی نکالی۔ریلی میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں بھارت مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مقررین نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کو پاکستان کے آبی وسائل پر حملہ قرار دیا اور عالمی برادری سے بھارت کو معاہدے کی پاسداری کا پابند بنانے کا مطالبہ کیا۔مظاہرے میں مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں کے ساتھ سول سوسائٹی اور اقلیتی برادری کے نمائندے بھی موجود تھے۔ انہوں نے پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔ مظاہرین نے مودی سرکار اور بھارتی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔