ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

واپڈا کی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے ٹھٹھہ اور سجاول کی جانب سے ریلی

 ٹھٹھہ، 6 مئی (پی پی آئی)  واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے ٹھٹھہ اور سجاول ضلعوں کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی حیسکو آفس مکلی سے مین قومی شاہراھ مکلی تک نکالی گئی ریلی کے شرکاء  نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے شرکاء   نے مین قومی شاہراھ مکلی پر دھرنا دیا اور سخت نعرے بازی کی اس موقع پر چیئرمین وحید علی رند. شیر زمان سہتو. وائس چیئرمین علی اکبر لاشاری نواز تارو. عمران مغل. رمضان گھرانو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کی نجکاری کے عمل کے خلاف ہمارے قائد عبد الطیف نظامانی کی اپیل پر پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کئے جاری ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاھئے ہے کہ نجکاری کے اعلان کو فوری واپس لیا جائے ورنہ دم دمہ دم مست قلندر ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمیشہ حکومت نے بڑے بڑے ادارے پرائیویٹ کردیے جوکہ مزدوروں کا معاشی قتل ہے اور یہ عمل مزدور دشمن پالیسی ہے انہوں نے کہا کہ مزدور متحد ہیں اور انکے ارادے کوئی بھی تبدیل نہیں کرسکتا واپڈا  کا ایک ملازم پانچ ملازمین کی جگھ کام کررہا ہے کیونکہ خالی آسامیوں پر بھرتی نہیں کی جارہی نہ ہی مزدوروں کے مسائل حل کئے جارہے ہیں نہ ہی تنخواہوں میں اس مہنگائی کے دور میں اضافہ کیا جارہا ہے جوکہ مزدوروں کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے.اس.موقع.پر.نعرے بازی.کی.گئی