کراچی،9مئی (پی پی آئی)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو، ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے مشن کے نمائندے، منصوبے کے کنٹریکٹرز، انجنیئرز، اور ٹرانس کراچی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور منصوبے میں درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی۔ لاٹ تھری، ڈپوز کی ڈزائنس، بایو گیس پلانٹ سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔کے فور واٹر پروجیکٹ کی ایگمینٹیشن اور متعدد کمپنیوں کی جانب سے یوٹیلٹی کی تنصیبات کی منتقلی اہم مسائل کے طور پر اجاگر کیے گئے۔ اجلاس کے شرکاء کو منصوبے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا کہ یہ جدید، ماحول دوست اور پائیدار پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی جانب ایک قدم ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو کام میں تیزی لانے اور زیادہ سے زیادہ وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ منصوبہ جلد از جلد مکمل ہو سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریڈ لائن صرف ایک ٹرانسپورٹ منصوبہ نہیں بلکہ کراچی کے عوام سے ایک صاف ستھرا اور قابلِ رسائی شہری مستقبل کا وعدہ ہے۔اجلاس میں شرکاء کو بتایا گیا کہ یوٹیلٹیز کی منتقلی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نمائندوں نے بھی اپنی مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
Next Post
وفاقی محتسب کاآئیسکو میں بلنگ کے مسائل پر فوری کارروائی کا مطالبہ
Fri May 9 , 2025
اسلام آباد،9مئی (پی پی آئی) وفاقی محتسب کی ایک معائنہ ٹیم نے، سینئر مشیر احمد فاروق کی قیادت میں، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ ٹیم نے زائد بلنگ، ڈیٹیکشن بلز، اور غلط ریڈنگز کی شکایات کے حل کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت […]
