ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک بھر میں ژالہ باری اور طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد، 9 مئی (پی پی آئی) محکمہ موسمیات نے 12 مئی کے تک ملک بھر میں آندھی، ژالہ باری اور طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کے نتیجے میں کمزور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود اور چند مقامات پر تیز ہواو?ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، پنجاب، اسلام آباد، جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سندھ کے چھور میں 35 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ دیگر علاقوں میں بھی مختلف مقدار میں بارش ہوئی۔جمعہ کے دن سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، سکرنڈ، نوکنڈی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ تربت اور موہنجوداڑو میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ہفتہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود اور چند مقامات پر تیز ہواو?ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بارکھان، کوہلو، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ڑوب اور دیگر علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔پنجاب کے مختلف اضلاع جیسے مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔اسی طرح، سندھ کے جامشورو، دادو، حیدرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کی توقع کی جارہی ہے۔خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی کچھ مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ کشمیر میں بھی مطلع جزوی ابرآلود اور تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔