گورنر سندھ اور صدر ایف پی سی سی آئی کا معاشی و دفاعی مسائل پر تبادلہ خیال

کراچی، 9 مئی (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، جس میں ملکی معاشی صورتحال اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے پاکستان کی دفاعی مضبوطی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا عملی ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اہلِ وطن اور اوورسیز پاکستانی ملک کی معاشی مضبوطی میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن لینے کے بجائے ہمیں خودمختاری کے ساتھ اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوں نے بھارت کو سبق سکھانے کے لیے معاشی استحکام کو اہم قرار دیا۔گورنر نے دفاعی بجٹ دوگنا کرنے کی تجویز پیش کی اور کاروباری برادری سے اپیل کی کہ وہ ملک کی معیشت کی بحالی میں کردار ادا کریں تاکہ آئی ایم ایف کے قرضوں سے نجات حاصل کی جا سکے۔گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے اور ہمیں حکومت اور افواج پاکستان کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم معاشی طور پر مضبوط ہو گئے تو بھارت کو عبرتناک شکست دینے کا موقع مل سکتا ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے گورنر کی تجاویز کو سراہا اور ان کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سندھ پولیس کے تحقیقاتی نظام میں ڈیجیٹل انقلاب

Fri May 9 , 2025
کراچی، 9 مئی (پی پی آئی) سندھ پولیس نے اپنے تحقیقاتی نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک اعلی سطح اجلاس کوبتایا گیا کہ پولیس سرجن، میڈیکو لیگل، ڈی این اے، فوڈ، کیمیکل سمیت فارنزک تجزیاتی رپورٹ کے اجراء […]