کراچی، 9 مئی (پی پی آئی) سندھ پولیس نے اپنے تحقیقاتی نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک اعلی سطح اجلاس کوبتایا گیا کہ پولیس سرجن، میڈیکو لیگل، ڈی این اے، فوڈ، کیمیکل سمیت فارنزک تجزیاتی رپورٹ کے اجراء اور وصولی کے عمل کو ڈیجیٹل اور شفاف بنانے کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔سندھ پولیس کے شعبہ آئی ٹی نے صوبے کے تمام پولیس سرجنز، میڈیکو لیگل آفس اور سرکاری لیبارٹریز کو ڈیجیٹائزڈ اور انٹیگریٹ کر دیا ہے۔ اجلاس میں سیکریٹری محکمہ صحت سندھ ریحان بلوچ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی آئی ٹی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ پولیس نے سیف پروجیکٹ کے تحت ڈیجیٹل ایپلیکیشن متعارف کرائی ہے جو کہ اب صوبے کے تمام اہم سرکاری اسپتالوں کے پولیس سرجنز، ضلعی اسپتالوں کے ایم ایل اوز اور فارنزک لیبارٹریز کو ڈیجیٹائز کر چکی ہے۔ ڈیجیٹائزیشن سے غیر ضروری تاخیر اور رپورٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے خدشات ختم ہو چکے ہیں۔ یہ عمل عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔آئی جی سندھ نے اجلاس کے دوران کہا کہ پولیس اسٹیشنز میں ایف آئی آر، ثبوتوں کی چالان اور دیگر دستاویزی کارروائی کو ڈیجیٹائزڈ کر کے عدالتوں کے ساتھ جوڑا جا چکا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈیجیٹل رپورٹ کے اجراء کے بعد کیس پراپرٹی کی وصولی کے لیے فوکل پرسنز نامزد کیے جائیں۔سیکریٹری محکمہ صحت سندھ ریحان بلوچ نے ایم ایل اوز دفاتر اور فارنزک لیبارٹریز میں ماہر ڈاکٹرز اور ضروری سہولیات کی فراہمی کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ہر ماہ کی رپورٹ کی تفصیلات کو شعبہ تفتیش کے متعلقہ افسران تک پہنچانے کی ہدایت کی۔
Next Post
بلوچستان میں دو افراد گولی لگنے سے جاں بحق،پولیس افسر کی خودکشی
Fri May 9 , 2025
کوئٹہ، 9 مئی (پی پی آئی) جمعہ کے روز کوئٹہ کے علاقے چکی شہوانی کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے دو افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، جبکہ ایک پولیس سب انسپکٹر نے اپنے گھر میں خودکشی کر لی۔سریاب پولیس نے اطلاع دی کہ نامعلوم حملہ آوروں نے چکی شہوانی سریاب روڈ کے قریب دو افراد کو گولی […]