سندھ اسمال انڈسٹریز کے11ترقیاتی منصوبوں پر 1381 ملین روپے کی لاگت سے کام جاری

کراچی، 8مئی (پی پی آئی)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سندھ اسمال انڈسٹریز کے گیارہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری صنعت و تجارت محمد یاسین شر بلوچ اور ایم ڈی سندھ اسمال انڈسٹریز ثروت فہیم بھی شریک تھے۔ثروت فہیم نے صوبائی وزیر کو ادارے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں پر 1381 ملین روپے کی لاگت سے کام ہو رہا ہے، جس میں سے اب تک 650 ملین روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر بروقت کام مکمل کیا جائے اور ان میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کی بے قاعدگی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

باکسر عالیہ سومرو کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

Thu May 8 , 2025
کراچی، 8مئی (پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ورلڈ باکسنگ ٹائٹل جیتنے والی پاکستانی باکسر عالیہ سومرو سے ملاقات کی اور ان کی کامیابی پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیراعلیٰ نے عالیہ کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر […]