پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزادکشمیر کی وزیر تقدیس گیلانی کادورہ شوائی، پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی، متاثرہ لوگوں سے ملاقات

 مظفرآباد، 8مئی (پی پی آئی)آزادکشمیر کی وزیر سمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی نے ہندوستان کے حملے سے متاثرہ مقام شوائی کا دورہ کیا۔ انہوں نے پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی۔پروفیسر تقدیس گیلانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہندوستان نے نہتے شہریوں پر رات کی تاریکی میں حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان کی اس دہشت گردی کا نوٹس لے اور اس کا بائیکاٹ کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے ہندوستان کے حملے کا بھرپور جواب دیا اور دشمن کو ہمیشہ کی طرح نقصان اٹھانا پڑا۔ بہادر افواج پاکستان کی موجودگی میں ہندوستان کی کوئی کارروائی کامیاب نہیں ہو سکتی۔پروفیسر گیلانی نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہندوستان کی بزدلانہ کارروائیاں ان کے حوصلے کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے ہندوستان کے سندور آپریشن کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔