آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی واہگہ بارڈر پر آمد،فوج کو سراہا

لاہور، 8مئی (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے واہگہ بارڈر پر اپنی فیملی کے ہمراہ پریڈ دیکھی۔ انہوں نے سپہ سالار جنرل سید حافظ عاصم منیر اور پاک فضائیہ کے پائلٹس کی کارکردگی کو سراہا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اپنے اہل خانہ کے ساتھ واہگہ بارڈر پہنچے جہاں انہوں نے پریڈ دیکھی۔ اس دوران انہوں نے جوانوں کے حوصلے بلند کیے اور ان کی کارکردگی کو داد دی۔پریڈ کے بعد گورنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپہ سالار جنرل سید حافظ عاصم منیر کی تعریف کی جنہوں نے بھارت کو جواب دیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے پائلٹس کی بھی تعریف کی جنہوں نے بھارت کے طیارے مار گرائے۔گورنر نے کہا کہ بھارتی پریڈ میں عوام کی شرکت نہ ہونے کے برابر تھی جبکہ پاکستانی عوام کا جذبہ دوگنا تھا۔ انہوں نے پاکستان کی سفارتی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آزادانہ تحقیقات کے لئے تیار ہے۔کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ پاکستان کی فوج امن کی بات کرتی ہے اور بھارت کے لئے نئے چیلنجز کا وقت شروع ہو چکا ہے۔